اسلام آباد گرین نے اسلام آباد وائٹس کو بیس بال میچ میں2 سکور سے ہرا دیا
پیر 25 جنوری 2016 12:21
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) اسلام آباد گرین نے اسلام آباد وائٹس کو ایک نمائشی بیس بال میچ میں2 سکور سے ہرا دیا۔
(جاری ہے)
میچ کے مہمان خصوصی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات اور اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا تنویراحمد تھے، اس موقع پر اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد رمضان قصوری، اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر پاپا اور کوچ طاہر حسین کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجو د تھی، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد گرین نے اسلام آباد وائٹس کو 4-2 سکور سے ہرا دیا۔
اسلام آباد گرین کی طرف سے چمن مشتاق، سونیا، حنا اور صبیحہ نے ایک، ایک سکور کیا جبکہ اسلام آباد وائٹس کی جانب سے کومل اور صوفیہ نے ایک، ایک سکور بنایا، یہ میچ 5 ایننگز پر مشتمل تھا، اسلام آباد گرین کی حنا نے بہترین پیچنگ کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.