اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ آئندہ ماہ فروری میں کھیلی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 12:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ آئندہ ماہ فروری پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کوچار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سوہان کلب، کرن کلب، گلگت بلتستان اور یوتھ پاور کلب، گروپ بی میں بولان کلب ، فرینڈز کلب، ذیشان کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور ایجوکیشن کلب، گروپ سی میں ملت کلب، یونائیٹڈ کلب، کپیٹل یوتھ کلب، حیدری کلب اور گروپ ڈی میں ترامڑی کلب، رائل پلیئرز کلب، جناح کلب ، ماڈل ٹاؤن کلب اور ایلیٹ کلب شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی، لیگ پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔