اسلام آباد گرین نے اسلام آباد وائٹس کو بیس بال میچ میں2 سکور سے ہرا دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 12:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) اسلام آباد گرین نے اسلام آباد وائٹس کو ایک نمائشی بیس بال میچ میں2 سکور سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

میچ کے مہمان خصوصی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات اور اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا تنویراحمد تھے، اس موقع پر اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد رمضان قصوری، اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر پاپا اور کوچ طاہر حسین کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجو د تھی، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد گرین نے اسلام آباد وائٹس کو 4-2 سکور سے ہرا دیا۔

اسلام آباد گرین کی طرف سے چمن مشتاق، سونیا، حنا اور صبیحہ نے ایک، ایک سکور کیا جبکہ اسلام آباد وائٹس کی جانب سے کومل اور صوفیہ نے ایک، ایک سکور بنایا، یہ میچ 5 ایننگز پر مشتمل تھا، اسلام آباد گرین کی حنا نے بہترین پیچنگ کی۔

متعلقہ عنوان :