سرفراز احمد کیخلاف ”آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ “ اپیل نے کیویزکی سپورٹس مین سپرٹ پر سوالیہ نشان لگا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 جنوری 2016 12:36

سرفراز احمد کیخلاف ”آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ “ اپیل نے کیویزکی سپورٹس مین ..

ویلنگٹن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25جنوری- 2016ء) پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں سرفراز احمد کے خلاف ”آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ “ پر رن آؤٹ اپیل نے نیوزی لینڈ کے سپورٹس مین سپرٹ پر سوالیہ نشان لگا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اننگز کے 36ویں اوور میں بابر اعظم نے کٹ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند ہوا میں شارٹ تھرڈ مین کی فیلڈر کی جانب گئی ، اسی اثناء میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد رن لینے کے لیے بھاگ پڑے تاہم بابر اعظم نے انہیں واپس جانے کا اشارہ کیا اور وہ رکتے رکتے زمین پر گر گئے جس کے باعث بلا ان کے ہاتھ سے چھوٹ گیا ، سرفراز نے گیند فیلڈ ہوتا دیکھ کر واپس دوڑ لگائی اور اسی دوران ان کے جسم سے ٹکرا گئی جس پر کیوی کھلاڑیو ں بالخصوص مارٹن گپٹل نے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کے خلاف ”آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ “ کی اپیل شروع کر دی ۔

امپائر نے میزبان کپتان کین ولیمسن کے کہنے پر فیصلہ تھرڈ امپائر کو سونپ دیا ،ری پلیز میں صاف نظر آرہا تھا کہ سرفراز نے کریز میں واپسی کے وقت دانستہ طورپر گیند کی لائن میں دوڑنے کی کوشش نہیں کی اوریوں تھرڈ امپائر نے بھی 28سالہ پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کو کلین چٹ دے دی تاہم کیو ی کھلاڑیو ں کی اس اپیل نے ان کی سپورٹس مین سپرٹ پر سوالیہ نشان لگا دیئے ۔