ایران ،سعودی سفارت خانے پر 100 حملہ آور گرفتار

پیر 25 جنوری 2016 12:39

ایران ،سعودی سفارت خانے پر 100 حملہ آور گرفتار

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) ایران نے تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے 100 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ سعودی سفارت خانوں پر حملے کے بعد سعودی عرب اور اس کے بعض دیگر اتحادی ممالک نے تہران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیے تھے۔

(جاری ہے)

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ملکی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد سے 100 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے چند ایک کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک فرد کو ’بیرونِ ملک‘ سے بھی گرفتار کیا گیا اور اسے ایران لایا گیا۔ سعودی عرب کا ایک شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت دیے جانے کے رد عمل میں تہران میں قائم سعودی سفارت خانے کے علاوہ مشہد میں موجود سعودی قونصل خانے کو مشتعل مظاہرین نے دو جنوری کو نشانہ بنایا تھا اور انہیں آگ لگا دی تھی۔

متعلقہ عنوان :