امت مسلمہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قرآن و سنت پر عمل کرے، امام کعبہ

پیر 25 جنوری 2016 12:47

امت مسلمہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قرآن و سنت پر عمل کرے، امام کعبہ

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) امام کعبہ شیخ عبداللہ عوادالجھنی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ دہشتگردی اور معاشرے سے بے چینی کے خاتمہ کے لئے قرآن پاک اور رسول کریم حضرت محمد کی سنت پر عمل کرے۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ بات پاکستانی سفارتخانے میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما عبدالمالک مجاہد کی کتاب سنہری سیرت کی تقریب رونمائی کے موقع پرکہی۔

تقریب میں باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی۔ امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلیے دعاکی۔پاکستانی سفیرمنظورالحق نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ دیگر مقررین میں قاری وحید، مختار عثمانی، فیصل علوی، ابو تراب اور دیگر شامل تھے۔