جارج کلونی اور جولیا رابرٹس نے فلم بینوں کو بے قرارکردیا

منی مونسٹر نامی ٹی وی شو میں میزبان جارج کلونی بطور اسٹاک ماہر جلوہ گرہوں گے

پیر 25 جنوری 2016 13:13

جارج کلونی اور جولیا رابرٹس نے فلم بینوں کو بے قرارکردیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) جارج کلونی اور جولیا رابرٹس کی ڈراما تھرلر منی مونسٹر کی جھلکیوں نے فلم بینوں کو بے قرار کردیا ،ساتھ ہی کچھ پرانی یادیں بھی تازہ ہوگئی ہیں ۔ہدایتکارہ جوڈی فوسٹر کی فلم کی کہانی دلچسپ ہے،منی مونسٹر نامی ٹی وی شو میں میزبان جارج کلونی بطور اسٹاک ماہر جلوہ گرہوں گے جبکہ پروڈیوسر کا رول جولیا رابرٹس نے نبھایا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم میں موڑ اس وقت آتا ہے جب اینکر پرسن کے مشورے پر عمل کرکے ایک بزنس مین اپنی تمام دولت سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور ٹی وی شو کو یرغمال بنا لیتا ہے۔منی مونسٹر تو ریلیز ہوگی مئی میں لیکن اس کے ٹریلر نے 1976 کی فلم دی نیٹ ورک کی یاد تازہ کردی ہے،جس میں ٹی وی شو کے دوران پہلیسے پلان کیے گئے قتل کی واردات ہوتی ہے۔دی نیٹ ورک اور منی مونسٹر میں مماثلت ہے یا نہیں یہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا،جس کے فلم بین بے چینی سے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :