اداکار جمیل بھٹہ ملتان سے مستقبل طور پر لاہور شفٹ ہو گئے

پیر 25 جنوری 2016 13:17

اداکار جمیل بھٹہ ملتان سے مستقبل طور پر لاہور شفٹ ہو گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) ملتان تھیٹر سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار جمیل بھٹہ ملتان سے مستقبل طور پر لاہور شفٹ ہو گئے ، مزنگ کے قریب کرایے پر مکان لے کر رہائش اختیار کرلی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے عوام فن اور فنکار سے محبت کرنے والے لوگ ہیں جن کی محبت اور مہمان نوازی سے میں بہت متاثر ہوا ہوں ۔

خواہش ہے کہ ٹی وی ڈراموں اور تھیٹر کی دنیا میں اپنا نام اور مقام بنا ؤں ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر کے تمام سینئر فنکار اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں اور تمام جونیئرز کو ان کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا پسندیدہ فنکار افتخار ٹھاکر اور زارا اکبر ہیں جنہوں نے ہرموڑ پرمیری مدد کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :