ڈانس کے بغیر تھیٹرنہیں چل سکتا،نسیم وکی

پیر 25 جنوری 2016 13:22

ڈانس کے بغیر تھیٹرنہیں چل سکتا،نسیم وکی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) نامور کامیڈی اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ تھیٹر پر اچھا اور معیاری کام کرنیوالے ابھی موجود ہیں۔تھیٹر لائیو کام ہے اور فنکار بھی انسان ہے، غلطیاں ہو ہی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ڈرامہ میں تفریح کے ساتھ کوئی نہ کوئی پیغام اور اصلاحی پہلو ضرور پیش کرتا ہوں جو میرے ہر ڈرامے میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔کامیڈی کنگ نسیم وکی کا کہنا تھا کہ اب ڈانس کے بغیر تھیٹر کا چلنا مشکل ہے مگر ذاتی طور پر بیہودہ رقص اور غیر اخلاقی جگتوں کے سخت خلاف ہوں ،مگر لوگوں کو اسکی عادت ہو گئی ہے اسکو بدلنا مشکل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تنکقید کرنے سے بہت ہے تھیٹر کے سینئر فنکار آگے آئیں اور تھیٹر کی مزید بہتری اور بقاء کے لیے اپنی سفارشات پیش کر کے تھیٹر کو مزید اچھا اور معیاری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔