وزیراعظم محمد نواز شریف اور پرویزرشید کا میاں ظہور الحق کے انتقال پر میاں عامر محمود سے تعزیت کا اظہار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 13:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے معروف شخصیت میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے بھی لاہور کے سابق ناظم اعلیٰ اور پنجاب گروپ آف کالجز اور دنیا میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کے روح کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔