سپریم کورٹ نے این اے 108 منڈی بہاؤالدین کی انتخابی عذرداری میں وکیل تبدیل کرنے کی درخواست مستردکردی
عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 13:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) سپریم کورٹ نے این اے 108 منڈی بہاؤالدین کی انتخابی عذرداری میں وکیل تبدیل کرنے کی درخواست مستردکردی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وکیل تبدیلی کی درخواست مسترد کردی۔
(جاری ہے)
پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث پیش ہوتے رہے اب ان کی جانب سے عدالت میں بابر اعوان کو وکیل کرنے کی استدعا کی گئی۔عدالت کا کہنا ہے کہ نظرثانی کیس میں وکیل تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ کے رولز اجازت نہیں دیتے، وکیل کی عدم موجودگی میں درخواست گزار کو خود دلائل دینے ہونگے ، اس پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ وہ آئندہ سماعت پر خود دلائل دیں گے ، عدالت نے تیاری کے لیے ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.