توانائی بحران کے خاتمے کیلیے دن رات ایک کر رکھا ہے، صوبے میں گیس پاور پلانٹس کے3 منصوبوں میں قوم کے 112 ارب روپے بچائے:شہبازشریف

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 13:29

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلیے دن رات ایک کر رکھا ہے، صوبے میں گیس پاور پلانٹس کے3 منصوبوں میں قوم کے 112 ارب روپے بچائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ریلوے وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ،اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

پنجاب میں3600 میگاواٹ کے گیس سے بجلی پیدا کرنے کے3 منصوبوں میں 112 ارب روپے بچا کر مثال قائم کی۔وزیر اعلیٰ سے ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پچا موتھو الانگو نے بھی ملاقا ت کی جس میں پنجاب حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان تعلیم، صحت، ا?بپاشی، اسکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :