لاہور ہائی کورٹ نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے خلاف درخواست نمٹادی ہے

منصوبے کے لیے ماحولیاتی آلودگی کے قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے:عدالت کی حکومت کو ہدایت

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 13:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے خلاف درخواست نمٹادی ہے اور ہدایت کی ہے کہ منصوبے کے لیے ماحولیاتی آلودگی کے قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رہنما زبیر نیازی کی جانب سے دائر درخواست میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو چیلنج کیا گیا تھا ،درخواست گزار کے وکیل شیزار ذکاء نے موقف اختیار کیا کہ پراجیکٹ سے ماحولیاتی آلودگی ہوگی جس سے بیماریاں جنم لیں گی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ پراجیکٹ میں ماحولیاتی آلودگی کے قوانین پر مکمل عمل کیا جائے گا،عدالت نے ماحولیاتی آلودگی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :