نیوزی لینڈ کو کم سکور پر آوٴٹ کرنے کا اچھا موقع گنوادیا، ون ڈے قائد اظہر علی

پیر 25 جنوری 2016 13:34

نیوزی لینڈ کو کم سکور پر آوٴٹ کرنے کا اچھا موقع گنوادیا، ون ڈے قائد ..

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو کم اسکور پر آوٴٹ کرنے کا اچھا موقع گنوادیا۔ بولرز نے اختتامی اوورز میں بہت رنز دے د ئیے۔کیوی کپتان کین ولیم سن نے جیت کا کریڈٹ لوئر آرڈر بیٹسمینوں کو دے دیا۔قومی کرکٹ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ابتدا میں میں بولرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مگر آخر میں بہت رنز دے دیے، کم اسکور پر کیوی ٹیم کو آوٴٹ کرنے اچھا موقع تھا مگر ہم ایسا نہ کرسکے۔کیوی کپتان کین ولیمسن نے جیت ریکارڈ لوئر آرڈر بیٹسمینوں کو دے دیا۔ بولے کم اسکور پر آوٴٹ ہوسکتے تھے مگر بولرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دوسرے میچ میں بھی ایسی ہی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے اٹھائیس جنوری کو کھیلا جائے گا۔