ہائیکورٹ نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے خلاف درخواست نمٹادی

منصوبے کے لیے ماحولیاتی آلودگی کے قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے‘ عدالت کی ہدایت

پیر 25 جنوری 2016 13:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ منصوبے کے لیے ماحولیاتی آلودگی کے قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔پی ٹی آئی کے رہنما زبیر نیازی کی جانب سے دائر درخواست میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو چیلنج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل شیزار ذکا ء نے موقف اختیار کیا کہ پراجیکٹ سے ماحولیاتی آلودگی ہوگی جس سے بیماریاں جنم لیں گی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ پراجیکٹ میں ماحولیاتی آلودگی کے قوانین پر مکمل عمل کیا جائے گا۔عدالت نے ماحولیاتی آلودگی کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا ۔

متعلقہ عنوان :