مسلم لیگ (ن)خارجہ امور میں بُری طرح ناکام ہو گئی ‘ عابد حسین

پیر 25 جنوری 2016 13:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)خارجہ امور میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے ،عالمی سطح پر ہر ملک پاکستان کو آنکھیں دکھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ملک کو اس وقت ٹھوس خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے جبکہ وزیر اعظم نے خارجہ امور اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں اور ایک مشیر کے زریعے خارجہ پالیسیاں چلائی جا رہی ہیں یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے پاس کوئی ویژن نہیں خارجہ پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم لیگ ن ابھی تک خارجہ پالیسی وضع نہیں کر سکی حکمرانوں کی ترجیحات سمجھ سے بالا تر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عسکری قیادتیں ہمہ وقت مستعد و چوکس ہیں مگر ہمارے حکمرانوں اور جمہوریت کے ذریعے مفادات کے پھل سمیٹنے والے دوسرے سیاست دانوں کے لچھن کچھ اور ہی پیغام دے رہے ہیں۔

خدا اس ارضِ وطن کو دشمنوں کی سازشوں سے بچائے اور اسے تاابد محفوظ و مضبوط رکھے۔