17 واں نیشنل ویٹرنز کرکٹ کپ جیتنے کی خوشی میں عامر کیبلز ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

پیر 25 جنوری 2016 13:50

17 واں نیشنل ویٹرنز کرکٹ کپ جیتنے کی خوشی میں عامر کیبلز ٹیم کے اعزاز ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) 17 ویں نیشنل ویٹرنز کرکٹ کپ کی چیمپئن ٹیم عامر کیبلز کے اعزاز میں سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا اور ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 5 لاکھ روپے کیش ایوارڈ تقسیم کئے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے اکبر علی نے کیا جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض شاہد حسین نے ادا کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے اغراض ومقاصد بیان کئے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی، ڈائریکٹر پی سی بی کرکٹ اکیڈمی ایذدحسین سید، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلیم ملک، فلم سٹار شان شاہد، عظمت پوری ، صدر ویسٹ زون سردار نوشاد احمد، کپتان شکیل ملک، میاں تصدق رسول، سی ای او گولڈن بناسپتی محمد سلمان خان، محسن آفتاب قرشی، حماد مقبول، حسن عامر بٹ، عاطف رانجھا، ظہیر اقبال، شفقت تنویر بٹ، ولید یعقوب، ساجد انور، رانا سہیل منظور، پروفیسر ناصر حسین، منظور علی عارف، ارشد محمود، قمبر علی شاہ، قاسم شفیق، ویٹرنز ٹیموں کے کپتانوں فیملی ممبران اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

مقررین نے پاکستان کی ویٹرنز کرکٹ میں شاندار خدمات پر نواب عاشق حسین قریشی کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا جو انہوں نے 17 سال پہلے پودا لگایا تھا پھلدار درخت بن چکا ہے۔ ان کے اس اقدام کی وجہ سے ناکہ ملک بھر میں سابقہ کھلاڑی فٹ ہوکر گراؤنڈوں کا حصہ بن گئے ہیں بلکہ مالی فوائد بھی حاصل کر رہے ہیں۔ کرکٹ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اب بہترین زندگی گزار رہے ہیں۔

نواب عاشق حسین قریشی نے کہا کہ ہم سب نے ملکر اس قوم کے بچوں اور سابقہ کھلاڑیوں کے لئے کام کرنا ہے تاکہ ہر قسم کی کھیلیں پروان چڑھیں اور کھیلوں کے ذریعے ہم ایک بہترین معاشرہ قائم کر سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کمزور لوگوں کی بھی مدد کرسکیں۔ ہمارا مقصد کھیل میں ہار جیت نہیں بلکہ پسماندہ لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔ عاشق حسین قریشی نے کہا کہ ویٹرنز ٹیم کو عنقریب سری لنکا، افریقہ اور دوسرے ممالک کے دورے بھی کرائے جائیں گے۔

عاشق حسین قریشی اور دیگر مہمانانِ گرامی نے عامر کیبلز ٹیم کی شاندار فتح پر کہا کہ یہ ایک اچھے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے عامر الیاس بٹ تمام کھلاڑی اور ان کے آفیشلز زبردست مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آخرمیں سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ نے تمام مہمانوں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :