انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے ججوں کا اجلاس 30جنوری کو طلب

پیر 25 جنوری 2016 14:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے ججوں کا اجلاس 30جنوری کو طلب کرلیا۔پنجاب میں کام کرنے والے اے ٹی سی کے ججز کا اجلاس لاہورہائیکورٹ میں 30جنوری کا طلب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق اے ٹی سی ججز کے اجلاس کی صدارت ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمود مقبول باجوہ کریں گے۔ اجلاس میں انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور زیر سماعت مقدمات کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والے اجلاس میں ہوم سیکرٹری، پولیس حکام اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب شرکت کریں گے۔