تمام طریقہ ہائے علاج کے معالجین امراض کے خلاف اکھٹے ہو جائیں‘ پروفیسر ڈاکٹر ساجد قیوم

پیر 25 جنوری 2016 14:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) تمام طریقہ ہائے علاج کے معالجین امراض کے خلاف اکھٹے ہو جائیں، ایلوپیتھی ، ہومیو پیتھی، طب یونانی، ایورویدک، آکوپنکچر ، نیچروپیتھی، طب نبوی،حجامہ، طب مفرد اعضاء اور تمام متبال طریقہ ہائے علاج کے ترویج و ترقی کے لیے ائی ایم اے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ۔

انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام انٹیگریٹڈ میڈیکل ڈے کے حوالے سے الحمرا ہال نمبر 3 میں منعقدہ بائیسویں انٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔پروفیسر ڈاکٹر ساجد قیوم نے کیا۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور، ڈاکٹر جاوید اختر، ڈاکٹر عمر منصور باجوہ ، ڈاکٹر ذولفقار صدیق قریشی ،پروفیسر حکیم سجاد احمد زخمی،حکیم محمد افضل میو،ڈاکٹر سرفراز احمد، ڈاکٹر شاہد فیصل ،ڈاکٹر رمضان ہاشمی ،ڈاکٹر نثار حسن خان ، حکیم ثاقب مجید اور داکٹر ایم ایس بابر نے مختلف امراض پر تفصیلی ریسرچ پیپر پڑھے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں انٹیگریٹڈ میڈیسن کے شعبہ میں نمایا ں کارکردگی پروفیسر سخاوت عل، حکیم محمد افضل میو ،حکیم محمد ا بو بکر ، حکیم محمد اشرف زاہد، حکیم حاجی شہباز سرور، حکیم جنید عباس اور ان کے علاوہ ڈاکٹر ز اور حکماء کو خصوصی شیلڈز ایوارڈز اور گولڈ میڈل دیے گئے۔