سپریم کورٹ نے اعجاز جاکھرانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی
غیرتصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں ‘ دھاندلی کا الزام لگانے والے شواہد بھی پیش کرے ‘ عدالت عظمیٰ ٹریبونل میں انتخابی عذاداری دائر کرنے کے بعد ترمیم نہیں کی جاسکتی ‘جسٹس ثاقب نثار
پیر 25 جنوری 2016 14:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔پیر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208 جیکب آباد سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن اعجاز جاکھرانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کردی۔
(جاری ہے)
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ غیرتصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں اور دھاندلی کا الزام لگانے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ شواہد بھی پیش کرے جبکہ اس حوالے سے سپریم کورٹ یہ معاملہ پہلے ہی طے کرچکی ہے۔
جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹریبونل میں انتخابی عذاداری دائر کرنے کے بعد ترمیم نہیں کی جاسکتی، سپریم کورٹ نے آئندہ الیکشن کے لئے بہت سی چیزوں کو طے کردیا ہے اورسپریم کورٹ اپنے اس فیصلے پرنظرثانی کرنے کو بھی تیار نہیں۔واضح رہے کہ این اے 208 جیکب آباد ون سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن اعجازجاکھرانی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار الہٰی بخش سومرو نے درخواست دائر کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.