آسٹریلین اوپن ، واورینکا غیر متوقع شکست سے دوچار

پیر 25 جنوری 2016 15:00

آسٹریلین اوپن ، واورینکا غیر متوقع شکست سے دوچار

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25جنوری- 2016ء) کینیڈا کے میلوس راؤنک نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے چوتھے مرحلے میں سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار سٹین واورینکا کوغیرمتوقع شکست سے دوچار کرکے ایونٹ سےباہر کردیا ۔

(جاری ہے)

میلوس راؤنک نے واورینکا کو 3 گھنٹے 44 منٹ کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد 4-6 ، 3-6 ، 7-5 ،6-4 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔ واورینکا نے پہلے دو سیٹ میں ناکامی کے باوجود تیسرے سیٹ میں کامیاب واپسی کرتے ہوئے ایونٹ میں رہنے کی امیدیں زندہ کیں لیکن 2014ء کے فرنچ اوپن کے بعد پہلی دفعہ کسی بڑے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے کا موقع حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ راؤنک کوارٹرفائنل میں فرانس کے گائیل مونسفلز کے مدمقابل ہوں گے ۔