جاپانی کلینڈرز کی نمائش 27جنوری کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی

پیر 25 جنوری 2016 15:18

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء)جاپانی کلینڈرز کی نمائش 27جنوری کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں جاپان کے سفارتخانے کے تعاون سے نمائش منعقد کی جائیگی۔ نمائش میں جاپان کے وہ کلینڈرز رکھے جائیں گے جو جاپانی ثقافت کے آئینہ دار ہوں گے اور ان میں سے بعض کو خاص طور پر جاپانی فنون لطیفہ کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔