سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا میاں عامر محمود کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 25 جنوری 2016 15:19

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے لاہور کے سابق ناظم اعلیٰ اور دنیا نیوز گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :