ٰٓاین بی ایف کا ”مائی بُک شیلف“ عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے

پیر 25 جنوری 2016 15:22

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن گزشتہ کئی برسوں سے کتب بینی کے فروغ کے لیے منفرد نوعیت کے دلچسپ منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ این بی ایف ہیڈ آفس کا ” مائی بُک شیلف “ بھی اسی سوچ اور فکر کی غمازی کرتا ہے جس کی پیشانی پر لکھا ہے” کتاب لے جائیں، کتاب رکھ جائیں“۔

(جاری ہے)

ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید کے اس کثیرِالجہات دلچسپ آئیڈیے کے آغاز کے بعد دیکھا گیا ہے کہ این بی ایف میں آنے والوں نے اس شیلف میں بھر پُور دلچسپی لی ، خاص طور پر طلبہ نے اپنے وہ تھیسس اور کتب جو ، اب اُن کے زیرِ استعمال نہیں دوسروں کے استفادے کے لیے ”مائی بُک شیلف“ میں رکھ جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر شائقینِ کتب بھی اس نوعیت کی کتابیں اس شیلف میں رکھ جاتے ہیں اور اپنی ضرورت کی کتاب لے بھی جاتے ہیں ۔ یوں این بی ایف کا یہ بُک شیلف کارِ خیر کی انجام دہی کا ایک ایسا مرکز بن گیا ہے جو این بی ایف کے کتب بینی کے فروغ کے اساسی مقصد کو پُورا کر رہا ہے۔