نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی نئی کتاب ”چینی لوک کہانیاں “ شائع ہو گئی

پیر 25 جنوری 2016 15:22

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے بچوں میں کتب بینی کا شوق اجاگر کرنے اور اُن کے لیے عالمی ادب کی بہترین کہانیوں کے اردو ترجمہ پر مبنی کتب کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے”چینی لوک کہانیاں “ کے نام سے 73صفحات کی نئی کتاب بھی این بی ایف کے اسی مشن کا حصّہ ہے۔

(جاری ہے)

اس میں مترجم سید اشتیاق الحسن نے چین کی جو گیارہ کہانیاں شامل کی ہیں وہ عوامی دانش کے دلچسپ مرقعے ہیں۔

ان کہانیوں میں ماتھو چن باجا، ہوشیار بچے، خرگوش اور لالچی سوداگر، بھینسا اور شیر، چالاک بندر اور ماں کی نصیحت جیسی کہانیوں میں بچوں کے لیے اخلاقی تربیت اور کردار سازی کے حوالے سے رہنمائی کا پہلو نمایاں ہے۔ قیمت100روپے ہے جسے ریڈرزکلب کے ممبران صرف 45روپے میں این بی ایف کی کسی بھی آؤٹ لیٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ آرٹسٹ عاطف ثقلین کے فور کلر سکیچز کتاب کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں۔