سپیکر قومی اسمبلی سر دارایاز صادق 11ویں مسلم ممالک پارلیمانی یونین کے وائس چیر مین منتخب

پیر 25 جنوری 2016 16:10

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دارایاز صادق کو متفقہ طور پر اسلا می ممالک کی پارلیمانی یونین کی 11ویں جنرل اسمبلی کا وائس چیر مین منتخب کیا گیا ہے ۔بغداد سے موصول ہونے والی اطلا عات کے مطابق ،ان کا یہ انتخاب عراق کے دارلحکومت بغداد میں منعقد ہونے والی اسلا می ممالک کی پارلیمانی یونین کی 11ویں جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں کیا گیا جس کاافتتاح عراق کے صدرMr.Faud Masumand اور وزیر اعظم حیدر جواد خادم العابدی نے مشتر کہ طور پر کیا ۔

سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کا وائس چیر مین شپ کے لیے نام پیش کرتے ہوئے ایران کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلا ف کاوشوں اور امت مسلمہ میں اتحاد اور مفاہمت کو فر وغ دینے کے لیے پاکستانی قیادت کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

وائس چیر مین شپ کے لیے سر دار ایاز صادق کے نام کی 32ممالک سے آئے ہوئے سپیکر اور وفود کے سر براہان نے متفقہ طور پر تائید کی ۔

کانفرنس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی نے بغداد میں ایر ان ،کویت اورصومالیہ کی پارلیمانوں کے اپنے ہم منصبوں سمیت ،مصر ،کردکے آزاد خطے ،فلسطین اور افغانستان کے جنرل اسمبلی میں شر کت کے لیے آئے ہوئے پارلیمانی وفود سے بھی ملا قاتیں کیں ۔کویت کے سپیکر مر زو ق الغانم سے ملا قات کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سر دا رایاز صادق نے امت مسلمہ میں اتحاد اور مفاہمت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

دونوں رہنماؤں نے مشر ق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور کویت کے سپیکر نے سعودی عرب اور ایران کے مابین مفاہمت کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا ۔ایران کے سپیکر علی لا ریجانی نے بھی سپیکر سر دار ایا ز صادق کے ساتھ اپنی ملا قات میں پاکستان کی مفاہمتی کوششوں کو سر اہا اور مسلم ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

سردار ایا زصادق نے ایران کے سپیکر کو ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پابندیوں کے خاتمے سے خطے میں تر قی کے ایک نئے دور کا آغاز صومالیہ کے اپنے ہم منصب محمد شیخ عثمان جواہری سے ملا قات میں سپیکر سردار ایاز صادق نے صومالیہ کی پارلیمنٹ کے لیے پاکستان کی پارلیمنٹ کی طر ف سے ٹر یننگ اور لجیسلیٹیو ڈرافٹنگ کے شعبوں میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا ۔صومالیہ کے سپیکر نے پاکستان کی پارلیمنٹ کی طر ف سے کی گئی قانون سازی میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے صوما لیہ کی پارلیمنٹ کے استحکام کے لیے تعاون کی پیش کش پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :