علما کرام بھی دہشت گردوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار زید حامد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 16:27

علما کرام بھی دہشت گردوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار زید حامد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء) : نجی ٹی وی پروگرام کے میزبان نے زید حامد سے سوال کیا کہ نوجوان نسل اور پڑھے لکھے نوجوان کی دہشت گرد تنظیموں میں بھرتیوں کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے جس پر زید حامد نے کہا کہ اس ملک کاالمیہ یہ ہے کہ پاکستان کے اندر کہا جاتا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے لیکن پاکستان میں ایسے لوگ ہیں جو دہشت گردوں کو سپورٹ اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور پاکستان میں ایسے مسلک کے پیروکار بھی موجود ہیں، دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے کہا کہ پاکستان میں مولانا فضل الرحمان اور سمیع الحق جیسے لوگ موجود ہیں جو کہ دہشت گردوں کی کھلم کھلا حمایت کرتے ہیں جبکہ مولانا طارق جمیل جیسے لوگ بھی موجود ہیں جو خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دہشت گرد مولانا طارق جمیل کی بہت عزت اور احترام کرتے ہیں۔مگر طارق جمیل نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے لیکن وہ ٹی ٹی پی کا یا کسی دہشتگرد کا نام لے کر کچھ نہیں کہتے۔ انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان طارق جمیل کو سنتا ہے جو کہ یہ تاثر دیتا ہے کہ علما دہشت گردوں کے ساتھ مل گئے ہیں جس کے باعث ہمارے بچوں کو خون بہہ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :