اداکارہ کنگنا رناوت بھی سبزی خور نکلیں

پیر 25 جنوری 2016 16:38

اداکارہ کنگنا رناوت بھی سبزی خور نکلیں

ممبئی ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء)بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت بھی سبزی خور نکلیں۔ بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہد کپور کی طرح انکی فلم رنگون کی ہیروئن اداکارہ کنگنا رناوت بھی سبزی خورہیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی اس عادت کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران میں بتایا ان کے ساتھ اداکار شاہد بھی شو میں موجود تھے۔اداکارہ کی فلم رنگون جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی ہدایات وشال بھردواج نے دی ہے۔