مختلف کردار نبھانے کا جنون ہے،اداکارہ بھومی پیڈنیکر

پیر 25 جنوری 2016 16:38

مختلف کردار نبھانے کا جنون ہے،اداکارہ بھومی پیڈنیکر

ممبئی ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے کہا کہ انہیں مختلف کردار نبھانے کا جنون ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ جب سکرپٹ کا انتخاب کرتی ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسی فلم کا انتخاب کریں جس میں انکا کردار مختلف ہو،وہ اپنے کیرئیر کے دوران ہر طرح کا کردار نبھانا چاہتی ہیں،اس سے ان کو نیا تجربہ حاصل ہوتا ہے جو کہ انکی اداکارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا وہ آئندہ بھی معیاری کام کر کے مداحوں کو محظوظ کرتی رہیں گی۔