فواد خان فلم البیلاراہی میں گلوکارعالمگیر کا کردار نبھائیں گے

پیر 25 جنوری 2016 16:38

فواد خان فلم البیلاراہی میں گلوکارعالمگیر کا کردار نبھائیں گے

ممبئی ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار فواد خان پاکستانی فلم البیلاراہی میں لیجنڈ پاکستانی گلوکارعالمگیر کا کردار نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار فواد خان اپنی نئی پاکستانی فلم البیلاراہی میں لیجنڈگلوکارعالمگیر کے کردار میں جلوہ گر ہونگے۔اداکار نے یہ بات خود ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کے ساتھ شئیر کی۔ان کا کہنا تھا کہ عالمگیر کا پاکستانی پاپ موسیقی مین بڑا نام ہے،یہ کالڈ فوگ کیچر کمپنی پروڈکشن فلم ہو گی جس کی ہدایات سلطان غنی دے رہے ہیں،فلم کے بارے میں مزید تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :