صوبہ بھر کی تمام ضلعی انتظامیہ مون سون شروع ہو نے سے قبل فلڈ پلان کی تیاری کا عمل شروع کر ے‘ جواد اکرم
پیر 25 جنوری 2016 16:40
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈایریکٹر جنرل جواد اکرم نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کی تمام ضلعی انتظامیہ کو پابند کیا گیا کہ وہ مون سون شروع ہو نے سے قبل فلڈ پلان کی تیاری کا عمل شروع کر ے ، مستقبل میں ایسی حکمت عملی اپنائی جائے کہ سیلاب یا کسی بھی قدرتی آفت کے دوران متاثرین کو فوری ریلیف مہیا کیا جا سکے ، فلڈ پلان کی تیاری کے عمل میں نئے لوکل گو ر نمنٹ سسٹم کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔
اس امر کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم اے کے کمیٹی روم میں ڈی جی خان، بہاولپور اور فیصل آباد کے ڈویژن انتظامیہ کے نمائندگان کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔اس موقعہ پرپی ڈی ایم اے کے ڈا ئریکٹر آپریشن محمد سجاد،نثار احمد ثانی ،اقوام متحدہ کے ادارے کے نمائندگان بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈایریکٹر جنرل جواد اکرم نے کہا کہ رواں ماہ سے صوبہ کے تمام اضلاع میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے روڈ میپ تشکیل دے دی گیا ہے۔
جس کے تحت تمام اضلاع میں فوکل پرسن، کنٹرول رومز کے علاوہ15مارچ تک مکمل تیاری بارے رپورٹس بھیجنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے ضلعی انتظامیہ گزشتہ سیلاب کی مناسبت سے کسانوں کی فصلوں، مال و مویشیوں اورگھر وں کو محفوظ رکھنے کے لئے قبل از وقت مربوط انداز میں تیاریاں مکمل کرے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر کم از کم نقصاناتکا اندیشہ ہو۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے رود کوہیوں پر خاص نظر رکھی جائے تاکہ برسات کے موسم میں سیلابی پانی کے بہاؤ سے کم سے کم نقصان کا سامنا ہو۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.