ملکہ اسٹیج نرگس کینڈا سے دو دن پہلے خفیہ طور پر پاکستان آگئی

پیر 25 جنوری 2016 17:14

ملکہ اسٹیج نرگس کینڈا سے دو دن پہلے خفیہ طور پر پاکستان آگئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) ملکہ اسٹیج اداکارہ و ڈانسر نرگس کینڈا سے دو دن پہلے خفیہ طور پر پاکستان آگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ نرگس کینڈا جاتے ہوئے ملک طارق سے معاہدہ کرکے گئی تھی کہ وہ واپسی پر ان کے ڈرامہ میں کام کریں گئی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس نے معاہدہ کے وقت کچھ پیسے ایڈوانس میں بھی لیں تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ملک طارق نے نرگس کو اپنے ساتھ مستقبل طور پر کام کرنے کیلئے کہا مگر اداکارہ نرگس نے جواب دیا کہ وہ ایک ڈرامہ اپنی پسندکا اوردوسرا ڈرامہ ملک طارق کے ساتھ کریں گئی۔ یاد رہے کہ ملک طارق اور اداکارہ نرگس کے دوران کافی پرانی دوستی بھی ہیں جس کو نبانے کیلئے نرگس بھرپور کوشش کرلیں گئی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس جمعہ کو شالیمار میں نیا شروع ہونے والے ڈرامہ میں اپنی پروفامنس کریں گی

متعلقہ عنوان :