قائمہ کمیٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015 کی منظور ی دیدی
بل کی منظوری سے پاکستان کی حلال اشیاء کی برآمدات میں فائدہ ہو گا ،رانا تنویر حسین
پیر 25 جنوری 2016 17:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015 مشترکہ طور پر منظور کر لیا ہے ۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اس بل کی منظوری سے پاکستان کی حلال اشیاء کی برآمدات میں فائدہ ہو گا اور حلال گوشت برآمد کنندگان کو مدد ملے گی جس سے ملکی برآمدات میں ناقابل یقین اضافہ ہو جائے گا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو حلال گوشت برآمد کرنے والوں میں سے سبقت حاصل ہو جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا ہے ۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین کمیٹی سینٹ عثمان سیف اللہ خان کی زیر صدارت ہوا ہے جس میں سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم ، سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ اور وزارت سائنس ٹیکنالوجی کی اعلی حکام کے علاوہ وزارت قانون و انصاف کے حکام نے بھی شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.