نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں محمدعامر کومخالفانہ رویے کا سامنا

فیلڈنگ کے دوران کیوی تماشائی نے ڈالرلہرائے اور آوازیں کسیں، فیلڈ ایمپائر کو شکایت کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں نے تماشائی کو حراست میں لے کر باہر نکال دیا

پیر 25 جنوری 2016 17:23

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں محمدعامر کومخالفانہ رویے کا ..

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں فاسٹ بولر محمدعامر کومخالفانہ رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ فیلڈنگ کے دوران کیوی تماشائی نے ڈالرلہرائے اور آوازیں کسیں۔

(جاری ہے)

ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں محمدعامر تھرڈ مین پوزیشن پرفیلڈنگ کررہے تھے۔فیلڈنگ کے دوران ایک تماشائی نے محمدعامر کی جانب باربارڈالر لہرائے اور ان پر آوازیں کسیں۔فاسٹ بولر کے کہنے پر فیلڈ امپائر نے سیکیورٹی حکام سے تماشائی کی شکایت کی۔سیکیورٹی اہلکاروں نے ڈالر لہرانے والے تماشائی کو حراست میں لے لیا اور بعد میں سخت انتباہ کے بعد میدان سے باہرنکال کر چھوڑ دیا۔