آصف زرداری کا آرمی چیف کے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار کا خیر مقدم

آرمی چیف کا بیان قابل تعریف ہے ،اس سے انکی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق تمام افواہیں دم توڑجائیں گی،پاک فوج اہم ادارہ ہے ،ملازمت میں توسیع کی روایت کو پروان نہیں چڑھنا چاہیے ، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ کا بیان

پیر 25 جنوری 2016 17:53

دبئی /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بیان قابل تعریف ہے جس سے انکی توسیع سے متعلق تمام افواہیں دم توڑجائیں گی،پاک فوج ایک اہم ادارہ ہے مدت ملازمت میں توسیع کی روایت کو پروان نہیں چڑھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فوج ایک اہم ادارہ ہے جس میں مدت ملازمت میں توسیع کی روایت کو پروان نہیں چڑھنا چاہیے، آرمی چیف کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ان کے اس فیصلے سے مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق تمام افواہیں دم توڑجائیں گی۔پاک فوج ایک اہم ادارہ ہے مدت ملازمت میں توسیع کی روایت کو پروان نہیں چڑھنا چاہیے۔