انڈر19 ورلڈکپ وارم اپ میچز، بھارت نے پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست دیدی

بھارتی انڈر19ٹیم نے198رنز کا ہدف33.4اووز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا دیگر وارم اپ میچز میں نیوزی لینڈ ،کینیڈا ، بنگلہ دیش ، سری لنکا اورزمبابوے نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

پیر 25 جنوری 2016 17:57

انڈر19 ورلڈکپ وارم اپ میچز، بھارت نے پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست دیدی

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈکپ وارم اپ میچز میں بھارت نے پاکستان کوپانچ وکٹوں سے شکست دیدی،بھارتی انڈر19ٹیم نے198رنز کا ہدف33.4اووز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،بھارت کی جانب سے سرفرازخان81،سندر28رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن محسن اور شاداب خان نے2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دیگر وارم اپ میچز میں نیوزی لینڈ نے افغانستان،کینیڈا نے آئر لینڈ کو بنگلہ دیش نے انگلینڈ، سری لنکا نے نیپال کو اورزمبابوے نے نمبیا کو شکست دی۔تفصیلات کیمطابق پیر کو انڈر19ورلڈکپ کیلئے چھ وارم اپ میچز کھیلے گئے،پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر44.1اووز میں 197رنزبنائے،پاکستان کی جانب سے محمد عمر36،حسن محسن33،سلمان فیاض29،گوہر حفیظ25،عمیر مسعود17اور شاداب خان12رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،بھارت کی جانب سے خلیل احمد نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی انڈر19ٹیم نے198رنز کا ہدف33.4اووز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،بھارت کی جانب سے سرفرازخان81،سندر28رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن محسن اور شاداب خان نے2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دیگر وارم اپ میچز میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 13رنز،کینیڈا نے آئر لینڈ کو4وکٹوں، بنگلہ دیش نے انگلینڈکو 97رنز ، سری لنکا نے نیپال کو65رنز اورزمبابوے نے نمبیا کو8وکٹوں سے شکست دی۔