صدر ممنون حسین ٗوزیراعظم نوازشریف اور سیاسی رہنماؤں کی میاں عامر کے والد میاں ظہور الحق کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی ٗ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق اور وزیر اطلاعات پرویز رشید کا انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 25 جنوری 2016 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) صدر ممنون حسین ٗ وزیراعظم نوازشریف سمیت سیاسی رہنماؤں نے نجی ٹی وی چینل (دنیا)نیوز کے چیف ایگزیکٹو میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ۔صدر مملکت ممنون حسین نے نجی ٹی وی چینل کے چیف ایگزیکٹو میاں عامر محمود کے والد کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے معروف شخصیت میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے لاہور کے سابق ناظم اعلیٰ میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے لاہور کے سابق ناظم اعلیٰ میاں عامر محمود کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے لاہور کے سابق ناظم اعلیٰ اور پنجاب گروپ آف کالجز اور دنیا میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کے روح کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پنجاب گروپ کالجز کے چیئرمین میاں عامر محمود کے والد ظہور الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔