اپوزیشن کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے اعلان کا خیر مقدم
آرمی چیف کے بیان سے توسیع لینے کاتباہ کن کلچر ختم ہوگا ٗمقررہ مدت میں دیانتداری سے کام مکمل کرنے پر قوم جنرل راحیل شریف کو یاد رکھے گی ٗاس معتبر فیصلے سے ان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے ٗ آصف علی زر داری ٗ شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری کا بیان
پیر 25 جنوری 2016 18:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) اپوزیشن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بیان سے توسیع لینے کاتباہ کن کلچر ختم ہوگا ٗمقررہ مدت میں دیانتداری سے کام مکمل کرنے پر قوم جنرل راحیل شریف کو یاد رکھے گی ٗاس معتبر فیصلے سے ان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے ۔
ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زر داری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے پاک فوج کے سربرا ہ کی ملازمت میں توسیع بارے افواہوں کا خاتمہ ہوجائیگا اس سلسلے میں واضح بیان دیکر یہ بتادیاگیا ہے کہ جنرل راحیل شریف ملازمت میں کوئی توسیع نہیں لینگے ۔(جاری ہے)
سابق صدر نے کہا کہ پاک فوج ملک کا ایک باوقار ادارہ ہے اور ملازمت میں توسیع نہ لینے کی روایت کو جڑیں پکڑنے کی اجازت نہ دینے سے پاک فوج کی بہتر انداز میں خدمت کی جاسکتی ہے ۔
ادھرتحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ملازمت میں توسیع نہ لینے کے حوالے سے آ رمی چیف کے بیان پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ٗآرمی چیف نے بہت بڑا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی مفاد کواپنی ذات سے عزیر سمجھا ہے ٗآرمی چیف کے اس فیصلے سے ان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے یہ فیصلہ ایک معتبر فیصلہ ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقررہ مدت میں دیانتداری سے کام مکمل کرنے پر قوم انہیں یاد رکرے گی۔پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری نے بھی آرمی چیف کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے بجا طورپر اداروں کو مستحکم کر نے کی بات کی ہے جسے توسیع لینے کے کلچر کے ذریعے نظر انداز کیا جاتا رہا ۔انہوں نے کہاکہ چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے مقررہ وقت پر ریٹائر منٹ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس بیان سے تمام افواہوں کا خاتمہ ہو گا اور اس سے توسیع لینے کاتباہ کن کلچر ختم ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.