سابق ضلع ناظم ، دنیا میڈیا گروپ اور پنجاب گروپ آف کالجز کے چیئرمین میاں عامر محمود کے والد انتقال کر گئے ، لاہور میں سپرد خاک

صدر ممنو ن حسین ،وزیر اعظم نواز شریف ،وزرائے اعلیٰ ،وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور اراکین اسمبلی کا میاں عامر محمود سے اظہار تعزیت

پیر 25 جنوری 2016 18:18

لاہور/اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) سابق ضلع ناظم ، دنیا میڈیا گروپ اور پنجاب گروپ آف کالجز کے چیئرمین میاں عامر محمود کے والد میاں ظہورالحق انتقال کر گئے جنہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نما ز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف ، صوبائی وزیر بلال یاسین ،آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا،سابق گورنر پنجاب خالد مقبول ، خواجہ احمد حسان ،احمد ریاض فتیانہ ،سہیل ضیاء بٹ ، عبد العلیم خان ، میاں اسلم اقبال ، اعجاز چوہدری ،بجاش خان نیازی،علامہ ابتسام الٰہی ظہیر،خواجہ سلمان رفیق ، شاہد قادر ،طارق ثناء باجوہ ،کرنل (ر) طاہر کاردار ، امیر العظیم ، پیر ناظم حسین شاہ ، مغیث الدین شیخ ،زعیم قادری ،سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی ،عارف نظامی، خاور نعیم ہاشمی ، ایاز خان ، سجاد میر ، اوریا مقبول جان، سلمان غنی ،سجاد میر ، مبشر لقمان ،فرخ بصیر، خاور نعیم ہاشمی سمیت سیاسی ،سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میاں ظہورالحق کے انتقال پر صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ پرویز خٹک ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اﷲ زہری ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، مرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی ،قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید ، جمشید اقبال چیمہ ،عمر سرفراز چیمہ ،چوہدری محمد سرور،اراکین اسمبلی وحید عالم ،جہانگیر خانزادہ ، راحیلہ خادم حسین وٹو، عظمیٰ زاہد بخاری، ڈاکٹر مراد راس سمیت دیگر نے میاں عامر محمو د سے ان کے والد کے انتقال پر ا گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔