نیوزی لینڈ میں شکست پر افسوس ہے پریشانی نہیں‘ شہریار خان
ذیشان حیدر پیر 25 جنوری 2016 18:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جنوری۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے اس لئے انہیں نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست پر افسوس ہے پریشانی نہیں،محمدعامر اچھا کھیل رہا ہے، سلمان اور آصف کے لیے بھی قانونی طور پر کام کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست پر افسوس ہوا ہے لیکن انہیں اس سے اتنی پریشانی نہیں، کسی بھی ٹیم کو ملک سے باہر ایڈجسٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگتا ہے، ہار جیت کھیل کاحصہ ہوتی ہے، شکست سے ٹیم رکتی نہیں بلکہ آگے بڑھتی ہے، ٹیم کے ہارنے کے باوجود شاہد آفریدی کپتان رہیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ محمدعامر اچھا کھیل رہا ہے، جس طرح پی سی بی نے عامر کے لئے قانونی لڑائی لڑی اسی طرح دوسرے کھلاڑیوں کے لئے بھی قانونی جنگ لڑیں، عامر کی طرح سلمان اور آصف کے لیے بھی قانونی طور پر کام کریں گے، سلمان بٹ اور محمد آصف پر بھی محمد عامر کی طرح کوئی پابندی نہیں، یاسر شاہ کے معاملے پر آئی سی سی سے رابطے میں ہیں، اس سلسلے میں پی سی بی کو آئی سی سی سے جو کچھ کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے، آئی سی سی نے اس معاملے پر مزید بیان دینے سے روک دیا ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
-
ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پربرس پڑے
-
چندی گڑھ ، ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پررنکو سنگھ پربرس پڑے
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے
-
پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ،کراچی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
-
راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز اختتام پذیر ہو گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو کھیلا جائیگا
-
آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنزنے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.