آصف زرداری کامیاں عامر محمود کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار

پیر 25 جنوری 2016 19:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سابق ناظم لاہور میاں عامر محمود کے والد میاں ظہورالحق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو میا ں عامر محمود کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں میاں ظہورالحق کی وفات کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ۔ خاندان کے کسی بھی فرد بالخصوص والد کی وفات ایک عظیم صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور غمزدہ خاند کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :