اسلا م آباد ٹریفک پولیس کا دوران ڈرائیونگ دھند کے اوقات میں احتیاطی تدابیر بارے تربیتی ورکشاپ

شہریوں کودھند کے اوقات میں ڈرائیونگ کرتے وقت احتیاطی تدابیر، روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگا ہ کیا گیا

پیر 25 جنوری 2016 19:07

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) ٹریفک پولیس کا دوران ڈرائیونگ دھند کے اوقات میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں تربیتی ورکشاپ کاانعقاد ، جس میں شہریوں کودھند کے اوقات میں ڈرائیونگ کرتے وقت احتیاطی تدابیر، روڈ سیفٹی اور دیگر ٹریفک قوانین کے بارے میں آگا ہ کیا گیا،یہ ورکشاپس اسلام آبادکے اہم ترین چوکوں اور مصروف ترین شاہراہوں پر منعقد کرائی گئیں ،دھند کے اوقات میں آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4کی خصوصی آگاہی پروگرام کی نشریات بھی جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے گزشتہ روز شہریوں کو دوران ڈرائیونگ دھند کے اوقات میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے آن گراؤنڈ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ،یہ آگاہی ورکشاپس اسلام آبا د کے اہم چوکو ں اور مصروف ترین شاہراہوں پر منعقد کی گئیں،اس دوران روڈ یوزرز کو دھند کے دوران گاڑی یا موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے لئے مفید معلومات فراہم کی گئیں اور شہریوں کو بتایا گیا کہ دھند کے اوقات میں اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کی رفتار انتہائی آہستہ رکھتے ہوئے اپنے سے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں فوگ لائٹس کو آن رکھیں اگر گاڑی میں فوگ لائٹس نہیں ہیں تو پھر پارکنگ لائٹس اور ہیڈ لائٹس کو آن کر دیں،تا کہ آپ سے پیچھے یا سامنے سے آنے والی گاڑی یا موٹر سائیکل کی سڑک پر موجودگی اور رفتار کا صحیح اندازہ ہو سکے ،ڈرائیورز اپنی لین میں گاڑی چلائیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب نے کہا کہ شہری دھند کے اوقات میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ دھند میں اکثر حادثات بے احتیاطی کی وجہ سے ہوتے ہیں ،اس سلسلے میں آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4بھی وقتا فوقتا شہریوں کو دھند کے اوقات میں احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر رہا ہے ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہا کہ روڈ یوزرز کو تحفظ فراہم کرنااسلام آباد ٹریفک پولیس کا بنیادی فرض ہے اور شہریوں پر بھی لازم ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تا کہ حادثات کو کم سے کم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :