آصف ز رداری کا میاں عامر محمود کے والدمیاں ظہور الحق کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 25 جنوری 2016 19:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دنیا میڈیا گروپ کے سربراہ سابق ناظم لاہور میاں عامر محمود کے والد میاں ظہورالحق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میا ں عامر محمود کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں میاں ظہورالحق کی وفات کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ۔ خاندان کے کسی بھی فرد بالخصوص والد کی وفات ایک عظیم صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور غمزدہ خاند کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔