پاکستان میں سوائن فلو کا کوئی وجود نہیں ،جو فلو پھیل رہا ہے وہ سیزنل اور خطرناک بیماری نہیں،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر امجد شہزاد

پیر 25 جنوری 2016 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر امجد شہزاد نے کہا ہے کہ ملک میں سوائن فلو کا کوئی وجود نہیں ، 2009 کے بعدپاکستان میں سوائن فلو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزلاہورمیں فیملی فزیشن کے کردار پر سیمینار کا انعقاد سے خطاب میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر امجد شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں سوائن فلو پھیلنے کے حوالے سے رپوٹیں درست نہیں، جو فلو پھیل رہا ہے وہ سیزنل ہے اور خطرناک بیماری نہیں ،اسپتالوں میں اس حوالے سے مکمل انتظامات موجود ہیں۔

فیملی فزیشنز کا کہنا تھا کہ موجودہ فلو H1N1انفلنزا کی ایک قسم ہے جو عام نزلہ زکام سے زیادہ تکلیف دہ ہے اور اسکی علامات سوائن فلو سے ملتی جلتی ہیں، تاہم احتیاط اور علاج سے اس پر مکمل قابو پایا جا سکتا ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فلو کی علامات کے ساتھ سانس لینے میں دشواری ، سینے میں گھٹن، قے کا زیادہ آنا اور بے چینی کی صورت میں H1N1انفلزا کا شبہ ہو سکتا ہے جوکلینکل ٹیسٹ کرانے سے ہی ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :