حج کے اخراجات میں کمی کی جائے، خدیجہ فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں60 فیصد سے زائد کمی ہوچکی حج کے اخراجات میں کم از کم50ہزار کمی کی جائے، رکن صوبائی اسمبلی

پیر 25 جنوری 2016 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے حج کے اخراجات میں کمی کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ہے اپنی قرارداد میں انہوں نے کہا کہ حج کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ کے باعث پاکستان کے مڈل کلاس اور غریب لوگ حج جیسے دینی فرائض کی ادائیگی میں انتہائی زیادہ اخراجات کے باعث پریشانی کا شکار ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60فیصد سے زائد کمی ہوچکی ہے اس لیے حج اخراجات میں کرائے کی مد میں کم از کم 50ہزار روپے تک کمی کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ حج جیسے دینی فرض کی آسانی سے ادائیگی کرسکیں ۔