افغان صوبے ننگرہار میں ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی پیر 25 جنوری 2016 20:57

افغان صوبے ننگرہار میں ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان ملا فضل اللہ ..

ننگرہار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جنوری 2016ء) افغان صوبے ننگرہار میں ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے رہنما ملا فضل اللہ پر افغان صوبے ننگرہار میں ان کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملے میں ملا فضل اللہ کے بیٹے سمیت 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ حملے میں ملا فضل اللہ کے ہلاک ہو جانے کی اطلاعات بھی ہیں تاہم اس حوالے سے تصدیق کچھ دیر میں سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ کاروائی پاک فوج اور افغانستان میں موجود امریکی فورسز کی جانب سے مشترکہ طور پر کی گئی ہے۔نمائندہ اُردو پوائنٹ‌کے مطابق افغان حکام کے ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملہ ننگرہار میں ملا فضل اللہ کے کمانڈر فریدون کے گھر پر ہوا جس میں کمانڈر فریدون، اہلیہ، ہمشیرہ اور بیٹا ہلاک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :