اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کی کاروائی بین الاضلاعی سکوٹر گینگ کے3ملزم گرفتار،26کاریں،2موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیز اور اسلحہ برآمد

دوران تفتیش ملزموں کا لاہور گجرات اور فیصل آباد کے علاقوں میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے کی درجنوں مزیدوارداتوں کا انکشاف

پیر 25 جنوری 2016 21:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن نے کار چھیننے اور چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی سکوٹر گینگ کے3ملزموں کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرایک کروڑ86لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ 26کاریں،2موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کار چھیننے اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور ان میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایات پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا نے ایس پی اے وی ایل ایس اویس ملک کو ان ملزموں کی فوری گرفتاری کا ٹارگٹ دیا ۔

جنہوں نے ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن سلیم مختار بٹ کی سربراہی میں انچارج اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈلٹاؤن سب انسپکٹر محمد عباس اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں ریڈ کر کے بین الاضلاعی سکوٹر کار چور وسنیچر گینگ کے سرغنہ دلاور عرف سکوٹر اور اس کے2 ساتھیوں نعیم عرف علی اور رفاقت علی عرف بھولو کو گرفتار کر کے ان ایک کروڑ86لاکھ روپے مالیت کی چھینی اور چوری کی گئی 26کاریں، 2 موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیز اورناجائز اسلحہ برآمد کیا ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان اپنے طریقہ شاہراؤں پرگاڑیاں چھیننے سمیت تجارتی مراکز پلازوں، گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی گاڑیوں کو ماسٹر کیِ کے ذریعے کھول کرفرار ہو جاتے تھے اور انہیں براستہ موٹر وے پشاور لے جا اُونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے۔ دوران تفتیش ملزموں نے تھانہ ماڈل ٹاؤن، نصیر آباد، لیاقت آباد، غالب مارکیٹ، گلشن اقبال، جوہر ٹاؤن، سمن آباد، ستو کتلہ، نواب ٹاؤن، گلبرگ، سبزہ زار، کوٹ لکھپت، نشتر کالونی، شمالی چھاؤنی، فیصل ٹاؤن، صدر لالہ موسیٰ ضلع گجرات اور ریل بازار ضلع فیصل آباد کے علاقوں میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے کی درجنوں مزیدوارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان احمدچوہدری نے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلا ن کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :