آرمی چیف کا بیان خوش آئند ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کی گیند اب حکومت کے کورٹ میں ہے ‘عبدالعلیم خان
وزیر اعظم کا نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے کا اعتراف چشم کشا ہے ،عسکری اداروں کی قربانیاں لا زوال ہیں ‘مرکزی رہنماء پی ٹی آئی
پیر 25 جنوری 2016 21:18
لاہور ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا بیان خوش آئند امر ہے جس سے نہ صرف افواہوں نے دم توڑ دیا ہے بلکہ اب دہشت گردی کے خاتمے کی گیند بھی حکومت کے کورٹ میں چلی گئی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے کا اعتراف چشم کشا ہے جس سے نواز لیگ کی نا اہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومتی پراپیگنڈہ کے برعکس پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے خلاف ہونے والے اقدامات میں اپنا وہ کردار ادا نہیں کیا جن پر نیشنل ایکشن پلان میں اتفاق ہوا تھا جبکہ عسکری اداروں کی لازوال قربانیاں سب کے سامنے ہیں جبکہ حکومت محض خبروں اور پراپیگنڈے سے کام چلا رہی ہے ۔(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے کہا کہ دہشتگردی کی کاروائی کسی بھی جگہ ہو وہ ہم سب کیلئے یکساں قابل تشویش ہے لیکن بعض وزراء ان حساس معاملات پر بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے گریز نہیں کرتے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کواب جواب دینا چاہیے کہ نیکٹا کی تشکیل سے لے کر جنوبی پنجاب کے سرچ آپریشن تک کیا کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ؟۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کے اعلان سے عوام کی نظر میں اُن کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت کی طرف زیادہ سوالیہ نظروں سے دیکھا جائے گا کہ حکمران اب اپنے آپ کوکیسے بری الذمہ قرار دیتے ہیں ؟متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.