مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو توانائی بحران سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کرے گی، گیس پاور پلانٹ کے 3 منصوبوں میں قوم کے 112 ارب روپے بچا کر نئی مثال قائم کی ہے ،وزیراعظم کی قیادت میں توانائی منصوبوں کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے،حکومت نے منصوبوں میں شفافیت اور اعلی معیار متعارف کراکے نئے رجحان کو فروغ دیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کی وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ملاقات میں گفتگو
پیر 25 جنوری 2016 21:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس دوران وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں گزشتہ اڑھائی برس کے دوران توانائی منصوبوں کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت اپنے وسائل اورچائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے تحت ہزاروں میگاواٹ کے توانائی منصوبوں پر کام کررہی ہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے 2017ء میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبوں کی برق رفتاری اورشفافیت سے تکمیل کو یقینی بنایا جارہا ہے اور ان منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچاکر ایک شاندار مثال قائم کی گئی ہے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.