سٹرس باغات کے مالکان کو جدید ترین مشینری کی فراہمی کیلئے 11 ارب روپے کا خصوصی پیکج زیر غور ہے،ڈاکٹر فرخ جاوید
صوبائی وزیر زراعت کاسرگودھا میں باغات کے معائینہ کے بعد اجلاس سے خطاب
پیر 25 جنوری 2016 21:59
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ سٹرس باغات کے مالکان کو جدید ترین مشینری اور آلات کی فراہمی کیلئے گیارہ ارب روپے کے خصوصی پیکج کی تجویز زیر غور ہے تاکہ اس شعبہ کو عالمی منڈی میں مقابلے کے قابل بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کی سالانہ پیداوار19لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 50فیصد سے زائدسٹرس ضلع سرگودہا میں پیداہورہا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں پھلوں کی کل پیداوار کا 17فیصد سرگودہا میں پیدا ہو تا ہے۔ لیکن برآمدات کے اعتبار سے سرگودہا کا حصہ 45فیصد ہے۔ ضلع سرگودہا میں ہر سال 10 سے 13 لاکھ ٹن کنو پیدا ہو تا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالو جی کی طرف راغب کر کے پیدا وار میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سٹرس کی پیداوار اور ایکسپورٹ میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
ان خیالات کااظہار وزیر زراعت پنجاب نے سرگودہا میں کنو کی پیدا وار اور با غات کو بیماریوں سے بچانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں باغات کا معائنہ کرنے کے بعد ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ذراعت توسیع ڈاکٹر انجم علی ،ڈائریکٹرسٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ الطاف الرحمن خان ، ای ڈی اوزراعت رمضان نیازی او ر محکمہ زراعت کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ حکومت کاشتکا روں کو معیاری اور تصدیق شدہ بیج کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اصلاحات کررہی ہے۔ بیج اب عام پنساری کی دکانوں کی بجائے صرف بیج کی مستند دکانوں پر ہی دستیاب ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹرس کے کاشتکاروں کو بیماریوں اور فوری تدارک ،پانی ،کھادوں اور موسمی حالات سے آگاہی کیلئے متعلقہ اداروں کو متحرک کیا گیا ہے۔ اسی طرح کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالو جی اورآلات کی فرہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب خصوصی پیکج تیار کرا رہی ہے جس کے تحت ازاں نرخوں یا سبسڈی پر زرعی آلا ت مہیا کئے جائیں گے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹرسٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ الطاف الرحمن نے بتایا کہ ضلع سرگودہا میں کل بارہ لاکھ 76896ایکٹر قابل کاشت رقبہ میں سے دو لاکھ 38ہزار ایکڑرقبہ پرسٹرس کاشت کیا جاتا ہے۔ کاشتکاروں کو مکمل راہنمائی ،جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی ، بیماریوں سے بچاؤ ،بیج کی فراہمی کے علاوہ عام مارکیٹ سے بین الاقوامی مارکیٹ تک سٹرس کی رسائی کیلئے بھر پور اقدامات کیے گئے ہیں ۔ سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں بیج سے پاک کنو اور پودوں کی نشوو نما کر کے رعا یتی نر خوں پر کاشتکاروں کو فرا ہم کیے جا تے ہیں۔ کاشتکاروں کیلئے ایک سالانہ پروگرام ترتیب دیا جاتا ہے جس کے تحت محکمہ زراعت اور سائنسدان کاشتکاروں کی دہلیز پر انہیں ٹیکنالوجی کے بارے آگاہی دیتے ہیں ۔ ڈا ئریکٹرسٹرس نے بتا یا کہ کنو کی برآمدات کو بڑھانے کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے اور کنوکی برآمد بین الا قوامی معیار کے مطابق کرنے کیلئے کنو کے کاشتکاروں کے ما بین مقابلے کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے باغات کے مالکان کو انعا مات سے نوازا جا ئے گا ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.